کابل : افغانستان میں طالبان نے اپنے قائدین اور کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں نہ رکھیں ۔ طالبان کا کہناہے کہ زیادہ بیویاں رکھنے کی وجہ سے کمانڈرز کی جانب سے زیادہ فنڈس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ گھر والوں کے اخراجات اور خواتین کا تحفظ کیا جاسکے ۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اگر تمام قیادت اور کمانڈرز زیادہ بیویاں رکھنا ترک کردیں تو وہ کرپشن وغیرہ میں ملوث نہیں ہوں گے ۔