ایک سے زیادہ خاندان جمع ہونے پر دس ہزار ریال جرمانہ

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایک سے زیادہ خاندان جمع ہونے پر دس ہزار ریال جرمانہ کا سعودی عرب کے حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔سعودی وزیر داخلہ نے احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی کے ضابطوں اور سزاؤں کی منظوری دیدی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان ضابطوں میں اجتماعات سے مراد اسے پانچ افراد یا اس سے زیادہ کا ایک جگہ جمع ہونا ہے جن کا ایک دوسرے سے کوئی رہائشی تعلق نہیں۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہر طرح اور شکل وصورت کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی جارہی ہے خواہ اس کا تعلق خاندان سے یا غیر خاندان سے، گھروں میں ہو یا گیسٹ ہاؤس یا کھلے مقامات میں، تقریبات یا تعزیت یا گپ شپ کی مجلس ہو، سب پر پابندی عائد ہے۔خاندانی اجتماعات جہاں ایک سے زیادہ خاندان ایک جگہ جمع ہوں اور جن کے درمیان رہائشی تعلق نہ ہو اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔