ممبئی:دلیپ کمارکی عام زندگی اور تعلقات پر مبنی کتاب”ایک شخصیت کے سائے میں‘‘ پہلے انگریزی اور ہندی میں شائع ہونے کے بعد اُردو میں منظرعام پرآگئی،جس کی بہت پذیرائی کی جارہی ہے ۔اردوکتاب پاکستان کے صریر پبلیکشنز نے شائع کی ہے ،جسے ممبئی میں مقیم معروف تجارتی ادارہ ماوتھ شٹ ڈاٹ کام (MouthShut.com) کے بانی اور سی ای او فیصل فاروقی نے تحریر کی ہے ۔فیصل فاروقی نے کہا کہ ان کی کتاب “ایک شخصیت کے سائے میں” دلیپ کمارکی روزمرہ و عام زندگی پرمبنی ہے اور ان کے اور خاندان کے درمیان بہتر تعلقات پر مبنی ہے ۔کتاب کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ کتاب ان کی زندگی کا ایک حصہ ہے ، وہ سفر جو انہوں نے دلیپ کمار جیسی شخصیت کے سائے میں طے کیا۔ جب دلیپ کمار سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو وہ صرف دس سال کے اسکول جانے والے بچہ تھے ،جبکہ دلیپ کمارایک عالمی شہرت یافتہ اداکار کے طور پر شہرت پاچکے تھے ۔