حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد پیراڈائز میٹرو اسٹیشن پر آج سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگادی۔ یہ واقعہ صبح پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے پیراڈائز اسٹیشن سے چھلانگ لگادی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم نے زخمی شخص کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب