ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی،چارہلاک

   

انٹورپ : بلجیم کے جنوبی شہر اسٹریپی براقنی میں کارنیوال کی تقریب میں شریک افراد پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی ہے۔خبر کے مطابق، اس واقعہ میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔قریبی شہر کے میئر نے بتایا ہے کہ تیز رفتار سے ایک کار ہجوم پر چڑھ گئی۔بتایا گیا ہے کہ بارہ افراد شدید زخمی ہیں اور 20 افراد کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔