حیدرآباد 21 فبروری (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے حادثہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس حادثہ کے بعد ریلوے اسٹیشن میں سنسنی پیدا ہوگئی اور حادثہ کو دیکھ کر مسافرین میں خوف طاری ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کے دوران یہ شخص اچانک گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اطلاع کے بعد ریلوے پولیس نے فوری مقام حادثہ پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کو انجام دیا اور اس شخص کی شناخت ناگراجو کی حیثیت سے کرلی گئی جو سکندرآباد سے اونگول جارہا تھا۔ اس شخص کو سمیاپوری ایکسپریس ٹرین میں سفر کرنا تھا لیکن جلد بازی میں دوسری ٹرین میں چھڑ گیا اور حادثاتی طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع