ایک شخص پر حملہ ،2گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے ایک شخص پر حملہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 ڈسمبر کو محمد عبدالعمران اور محمد ذاکر نے پھول باغ کے ساکن عبداللہ پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس حادثہ میں عبداللہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ رودرا بھاسکر نے بتایا کہ عبداللہ کے اقدام قتل کیس میں محمد عبدالعمران اور محمد ذاکر کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے حملہ میں استعمال کی ہوئی چاقو ضبط کرلی ہے جبکہ انس ہنوز مفرور ہے۔