واشنگٹن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاوز میں جمعہ کو ایک شخص کی جیکٹ اچانک جل جانے کی وجہ سے ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سیکریٹ سرویس کے اہلکار فوری وہاں پہونچ گئے تھے تاکہ کسی امکانی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ سیکریٹ سرویس کے اہلکار صدر کے حفاظتی گارڈز ہوتے ہیں۔ سرویس کا کہنا ہے کہ ایک شخص الیکٹرانک وہیل چئیر جیسی اسکوٹر چلا رہا تھا اور اس کی جیکٹ کو اس نے خود نذر آتش کردیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی خفیہ عہدیدار فوری وہاں پہونچ گئے اور آگ پر قابو پالیا ۔
وینزویلا کی چار تیل کمپنیوں پر پابندی
واشنگٹن، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وینزویلا و کیوبا پر دباؤ بنانے وہاں کی چار تیل کمپنیوں اور 9 بحری جہاز وں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔امریکہ کے وزارت خزانہ نے کہاکہ وینزویلا کی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے ۔