ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) چوٹ اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت واقعہ ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ پی سندیپ جو خانگی ملازم تھا ساکن ہنومان نگر اپنے دوست کے وی ریڈی کے ہمراہ 29 ڈسمبر کو اپنے مکان سے روانہ ہوا تھا اور وہ بے ہوشی کی حالت میں چوٹ اوُپل علاقہ میں پایا گیا ۔ سندیپ کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔