حیدرآباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ بالاپور میں ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد پھانسی پر لٹکادیا گیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس بالا پور نے مقام واردات پہنچ کر ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 22سالہ پرشانت کا نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو پھانسی پر لٹکادیا اور اس کے ہاتھ اور پیروں کو باندھ دیا گیا۔ بالا پور پولیس کے مطابق اے آر سی آئی کے قریب ایک ڈیکوریشن کے شیشہ کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں جناڈا سریکانت کی نعش کو برآمد کیا گیا جو بالا پور علاقہ کا ساکن تھا۔ پولیس نے سریکانت کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
