ایک شخص کے ہاتھوں بیوی اور بچوں کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ہنمکنڈہ ضلع کے ایناولو منڈل کے پنیلو میں ایک درندہ صف شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو سوئمنگ پول میں ڈھکیل کر قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اظہر الدین اور اس کی بیوی فرحت 26 سالہ اور ان کی دو بیٹیاں عمیرہ 8 سالہ اور عائشہ 6 سالہ ، پنیلو میں رہ رہے تھے ۔دونوں میں جھگڑے بھی ہونے لگے ۔ اظہر الدین نے ایک منصوبہ کے تحت چہارشنبہ کی رات بیوی فرحت اور دونوں بچیوں کو سوئمنگ پول لے گیا ہے ۔ تینوں کو سوئمنگ پول میں ڈھکیل دیا اور جب ان کی موت ہوگئی تو سب کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ ان تینوں کی موت ایک حادثاتی موت ہے ۔ فرحت کے والد علی نے پولیس میں شکایت کرتے ہوئے اظہر الدین پر شک ظاہر کیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے اظہر الدین کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی جس کے بعد اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ اطلاع ملنے کے بعد ورنگل کمشنر پنسریت سنگھ نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔۔ ش