ایک صدی بعد بائیں کے ہاتھ کے2 بولروں کے نام 5 وکٹیں

   

ہرارے۔ میزبان زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کی ہے جیسا کہ ایک صدی میں پہلی بار دونوں بائیں ہاتھ کے بولرزنے فی کس 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ہرارے ٹسٹ میں کمزور زمبابوے کی ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ ایک صدی میں پہلی مرتبہ دونوں بائیں ہاتھ کے بولروں کے نام فی کس5 وکٹیں درج ہونے کا موقع بھی اسی میچ میں آیا۔شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے حریف ٹیم کی وکٹوں کا برابر بٹوارہ کرتے ہوئے کسی اور کی باری نہیں آنے دی اور بائیں ہاتھ کے بولروں نے ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔کسی ایک میچ میں 3 مختلف بولروں کی فی کس 5 وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان کی ٹسٹ کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے،اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹسٹ کرکٹ میں چھٹی مرتبہ 3 بولرز نے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔اس سے قبل برمنگھم ٹسٹ 1993میں پال رائفل، شین وارن اور ٹم مے نے فی کس 5 حاصل کئے تھے ۔ مسلسل 3 ٹسٹ میچز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز17سال بعد حسن علی نے حاصل کیا،انھوں نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز اورپھر زمبابوے کیخلاف پہلے ٹسٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی 5 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل شعیب اختر نے 2004 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔یادرہیکہ پاکستان نے زمبابوے کے دورہ پر دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے جس میں مہمان ٹیم نے کرکٹ کے تینوں شعبوں میں بہترین مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو ایک طرفہ مقابلے میں شکست دی ہے۔