شیوپور ۔ /29 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں 23 سالہ عورت نے 6 بچوں کو جنم دیا جن میں سے دو نومولود جلد ہی فوت ہوگئے ۔ شیوپور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے سیول سرجن ڈاکٹر آر بی گوئل نے کہا کہ چار لڑکے اور دو لڑکیاں قبل از وقت تولد ہوئے جن میں سے دو لڑکیاں کچھ دیر بعد فوت ہوگئیں ۔