ایک فوجی نے اپنی سروس رائفل سے زندگی ختم کرلی

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔18 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کنڈی میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اپنی جان لے لی ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے سادھو گنگا کنڈی میں قائم فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے منگل کے روز اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولیاں چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔خود کشی کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت 24 سالہ چھوٹو کمار کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی آواز سنتے ہی اس کے ساتھی جائے موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے چھوٹو کمار کو مردہ پایا۔