ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ، خطہ قبضہ پر دوسرے دن

   

Ferty9 Clinic

بھی پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
جموں 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج نے آج مسلسل دوسرے دن بھی جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردست مارٹر شلباری کی اور راجوری علاقہ میں خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے ساڑھے پانچ بجے علی الصبح فائرنگ شروع کی۔ سندر بنی علاقہ میں فائرنگ کی۔ ہندوستانی فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ اِس واقعہ میں رائفل مین کرمجیت سنگھ شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فوج کے ترجمان نے کہاکہ دیگر چار فوجی شدید زخمی ہیں اور اُن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن کے ترجمان نے مہلوک سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔