بنگلورو 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندی کو ملک کی مشترکہ زبان بنانے کے مسئلہ پر جاری بحث کے دوران کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ ایسا کبھی نہیںہوسکتا ۔ رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر ان کی روایات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں طاقتوں کی جانب سے روزآنہ حملے کئے جا رہے ہیں اور اگر ان کے نظریہ کو ختم کردیا گیا تو ہندوستان کا آئیڈیا ہی فوت ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ایک ٹیکس ہوسکتے ہیں لیکن ایک قوم ایک زبان کبھی حقیقت نہیں ہوسکتی ۔ ہم ایک قوم اور کئی زبان والے ہیں۔