اسٹارٹ اپ سے بزنس ٹریننگ تک پروگرامس کا انعقاد۔ نوجوانوںکوتجارت سے جوڑنے کا منصوبہ ‘ زاہد فاروقی
حیدرآباد 12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایک لاکھ خاندانوں کو لکھ پتی بنانے جناب عامر علی خان کے ویثرن کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاست ہب فاونڈیشن سے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ سے بزنس ٹریننگ پروگرامس‘ پروفیشنل کورس ٹریننگ اور اورسیز جابس کے ساتھ اسٹارٹ اپس کے مالی تعاون و دیگر انقلابی کورسیس کی شروعات سیاست ہب فاونڈیشن کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ سیاست ہب فاونڈیشن نے اب تک کئی ’ جاب میلہ‘ کا کامیاب انعقاد عمل میںلایا ہے ۔ اسی سلسلے کے طور پر اتوار کو سیاست ہب فاونڈیشن اور اپ برج کمپنی کے اشتراک سے اورینٹیشن پروگرام منعقد ہوا جس کے تحت بارہ روزہ اسٹارٹ اپ بزنس ٹریننگ کا آغاز عمل میں لایا جائیگا ۔ تاریخوں کا متعاقب اعلان کیاجائیگا اورمجوزہ پروگرام کیلئے 85 رجسٹریشن بھی انجام پائے۔ اس موقع پر سیاست ہب فاونڈیشن سے دس روزہ ٹکنیکل ٹریننگ ورک شاپ منعقد ہوئے تھے جس میں شریک نوجوانوں میں اسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔ زاہد فاروقی ڈائرکٹر سیاست ہب فاونڈیشن نے ہب فاونڈیشن کی کارکردگی ‘ مستقبل کے ٹریننگ کورسس کی تفصیل سے نوجوانوں کو واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہب فاونڈیشن جناب عامر علی خان کی سوچ و فکر کانتیجہ ہے جن کی نگرانی میںہم نوجوانوں کو تجارت سے جوڑنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کم پیسوں میں کاروبار شروع کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ کم بجٹ میں کی جانے والی تجارت میں اکثر سڑک کے کنارے تیار چکن(منسٹری آف چیز) یا پھر فرنچ فرائز اور آب شولہ کے کارٹس بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ الکٹرانک وہیکلس کا بزنس سیاست ہب فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ 100 ایسے کارٹس شہر میں شروع کرنے کا ارادہ ہے جن میں 7 کارٹس پہلے ہی شروع ہوگئے آپ کو مہدی پٹنم سے ٹولی چوکی راستے پر دکھائی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کے متعلق نئی سوچ اور نئے آئیڈیا رکھنے والے ماہرین کی ٹیم سیاست ہب فاونڈیشن سے جڑی ہے جو آئے دن کاروبار کے متعلق نئے آئیڈیاز ہمیں دیتے ہیں ۔ زاہد فاروقی نے بتایا کہ بزنس ٹریننگ او رنئے آئیڈیاز پر مشتمل ٹریننگ کلاسیس کا سلسلہ جاری ہے اور نئی کلاسیس کا آغاز بھی ہورہا ہے جو لوگ کلاسیس میںشرکت کے خواہاں ہیں وہ سیاست ہب فاونڈیشن ہیلپ لائن سے رابطہ کرکے پروگرام سے جڑ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ادارہ سیاست کے احاطے میں منعقد سیاست ہب فاونڈیشن جاب میلہ میں24نوجوانوں کو موقع پر ملازمت ملی اور وہ برسر روزگار ہیں۔ بعدازاں موٹیویشنل اسپیکر اور اسٹارٹ اپ دنیا میں ریفارمر کی منفرد پہچان بنانے والے زبیر عثمانی نے اسٹارٹ اپ کے متعلق مجوزہ 12 روزہ پروگرام کی تفصیلات سے شرکاء کو واقف کروایا۔ 12 روزہ مجوزہ پروگرام میں ہر روز ایک کامیاب بزنس مین کی راست شرکاء سے بات چیت اور کاروبار میںکامیابی کیلئے اقدامات کے متعلق آگہی اور اپنے تجربات کو وہ شرکاء سے شیئر کرینگے ۔این اسنیہت‘ گالی سائی شری ‘ ثناء خاتون جو سیاست ہب فاونڈیشن ٹیم کے اراکین ہیں موجود تھے۔