نئی دہلی : ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے اوراب مدھیہ پردیش ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز والی ملک کی 16ریاست ہوگئی ہے ۔مدھیہ پردیش میں کورونا کے 2607 نئے کیسز کے ساتھ مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اوڈیشہ ، آسام ، گجرات ، کیرالہ ، راجستھان اور ہریانہ کے بعد کورونا کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرکے 103065 ہوچکی ہے۔