نئی دہلی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم داخل کرنے کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مشترکہ ملکیت میں مکان کی جائیداد رکھنے والے اور ایک سال میں ایک لاکھ روپئے کا برقی بل ادا کرنے والے یا بیرونی سفر پر دو لاکھ روپئے خرچ کرنے والے اپنا سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن سادہ فارم ITR-1 استعمال کرتے ہوئے داخل نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت عام طور پر ہر سال اپریل میں انفرادی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کیلئے مختص فارمس کا اعلان کرتی ہے۔