ایک لڑکی کی تعلیم پورے خاندان کوتعلیم یافتہ بناتی ہے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی/جے پور: ملک میں سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے ریاستی خواتین کمیشن حکومت راجستھان کی چیرپرسن محترمہ ریحانہ ریاض چشتی نے کہا کہ ایک لڑکی کی تعلیم پورے خاندان کوتعلیم یافتہ بناتی ہے اور اس سے خاندان میں جنت کی طرح ماحول ہوتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے امام ربانی سینئر سیکنڈری پبلک اسکول کے سالانہ تعلیمی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ تعلیم سے ہی نہ صرف اپنی شناخت قائم کرسکتے ہیں بلکہ معاشرہ اپنا من پسند مقام حاصل کرتے ہیں۔ تعلیم ہی ہمیں بہتر انسان بناتی ہے اور اخلاق و عادات سکھاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی ہمیں بہترین معیاری زندگی گزارنے اور معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں مدد یتی ہے ۔امام ربانی گروپ آف اسکول کی چیرپرسن اور عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ نے تعلیم اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں ہماری قدر اسلئے کم ہورہی ہے کیوں کہ ہم تعلیم پر اس قدر توجہ مرکوز نہیں کر رہے ہیں جس طرح دیگر چیزوں پر کر رہے ہیں۔