حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے 1400 کیلومیٹر تنہا سفر اور بیٹے کو واپس لانے کی خبروں پر بی جے پی کے سمبت پاترا نے اس کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرنے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ لیکن اس معاملہ میں وہ اختلاف کرتے ہیںکہ یہ کوئی عظیم کام نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے دوسرے والدین کو بھی اس سے حوصلہ مل سکتا ہے اور لاک ڈاون کا مقصد فوت ہوجائیگا ۔
