ایک ماہ کا گمشدہ بچہ اندرون ایک روز بازیاب

   

برلن۔ جرمنی میں پولیس کو صرف تقریباً ایک ماہ کی عمر کا وہ شیر خوار بچہ بحفاظت مل گیا ہے، جو ایک روز قبل مشرقی شہر لائپزگ میں اچانک غائب ہو گیا تھا۔ یہ شیر خوار لڑکا پولیس کو مشرقی جرمن صوبے برانڈن برگ میں ایک گھر سے ملا۔ جمعہ دو ستمبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ یکم ستمبر کی سہ پہر جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں پیش آیا تھا۔ اس بچے کی والدہ اسے ایک بچہ گاڑی میں ڈالر کر شاپنگ کے لیے آئی تھی اور اس نے کچھ ہی دیر کے لیے یہ بچہ اپنی ایک جاننے والی خاتون کی حفاظت میں اس لیے دے دیا تھا کہ خود جلدی جلدی کچھ خریداری کر سکے۔ جب یہ خاتون شاپنگ کر کے واپس آئی، تو اس نے اپنے بچے اور کی دیکھ بھال کرنے والی اپنے شناسا خاتون کو وہاں نہ پایا، جہاں وہ ان دونوں کو چھوڑ کر گئی تھی۔ اس جرمن خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس نے اس بچے کو تلاش کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس تلاش میں جرمنی کی وفاقی پولیس اپنے جاسوس کتوں کے ساتھ اور پولیس کے ریزور دستے بھی شامل ہو گئے تھے۔