نئی دہلی:صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کل صدر کے طور پر ملک کے نام اپنا آخری خطاب پیش کیا ۔ کل ان کی مدت کار کا آخری دن ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میری مدت کار کا آخری دن ہے۔ اپنی مدت کے دوران مجھے معاشرے کے سبھی طبقات سے حمایت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ہے کہ اس میں ہرشہری اپنی وفاداری کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، میں ایک متحرک جمہوری نظام کی طاقت کو سلام کرتا ہوں۔