٭ بنگلور ۔ دہلی راجدھانی ٹرین میں سفر کررہے ایک جوڑے کو تلنگانہ کے حدود میں ریلوے حکام نے اُتار دیا کیوں کہ ایک ساتھی مسافر نے اُس جوڑے میں شوہر کے ہاتھ پر گھر پر الگ تھلگ رکھے جانے کا اسٹامپ دیکھ لیا تھا۔ ساتھی مسافر نے کورونا وائرس کے سبب قرنطینہ کا اسٹامپ اُس وقت دیکھا جب وہ اپنے ہاتھ دھو رہا تھا۔ اُس نے ٹی ٹی ای کو اطلاع دی۔ متعلقہ جوڑے کو ٹرین سے اُتارنے کے بعد سارے کوچ کی اچھی طرح صاف صفائی کی گئی۔