نئی دہلی : سابق صدر رامناتھ کووند کی صدارت میں ایک ملک، ایک انتخاب’ کا دوسرا اجلاس 25 اکتوبرکو ہوگا۔ پہلا اجلاس 23 ستمبرکو ہوا تھا جس کے دوران اراکین نے متعلقین اور پارٹیوں سے بات کرنے اور تجاویز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلا اجلاس قومی دارالحکومت کے جودھپور ہاسٹل میں ہوا تھا، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ و دیگر نے شرکت کی تھی۔
