ایک ملک ، دو صدور :اشرف غنی ، عبداﷲ عبداﷲ

,

   

کابل ۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان دوشنبہ کو گہرے سیاسی بحران سے دوچار ہوگیا کیونکہ ملک کی قیادت کے حریفوں کو بیک وقت منعقدہ تقریبات میں صدر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ۔ پہلے سے منتخب صدر اشرف غنی اور اُن کے سابق چیف ایکزیکٹیو عبداﷲ عبداﷲ کے درمیان تلخ رقابت نے افغانستان کی جمہوریت کیلئے خطرات پیدا کردیئے ہیں۔ اشرف غنی نے صدارتی محل میں حلف لیا جہاں خصوصی امریکی قاصد زلمے خلیل زاد موجود تھے ۔ چند منٹ بعد وسیع و عریض صدارتی محل کے دیگر گوشے میں عبداﷲ نے خود کو صدر کی حیثیت سے پیش کرتے ہوئے حلف لیا ۔