نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر اغذیہ راؤ صاحب دادا راؤ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہاکہ مرکز کا پُرعزم ’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘ پروگرام پر چھ ریاستوں میں پائیلٹ بنیاد پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ مملکتی وزیر نے وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات پر جواب دیا کہ مزید چھ ریاستوں کے ایک گروپ میں بھی بہت جلد بین ریاستی راشن کارڈ کے قابل عمل و استعمال ہونے کے امکان کا پتہ چلانے ے لئے تجربہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ مہاراشٹرا، آندھراپردیش اور گجرات پر ان چھ ریاستوں کا گروپ مشتمل ہے۔ مزید چھ ریاستوں کا گروپ بنایا جارہا ہے۔ اس طرح 12 ریاستیں اس پروگرام کے لئے تیار ہوجائیں گی۔