ایک ملک میں دوقانون نہیں ہوسکتے :امیت شاہ

   

جموں ۔ جموں و کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب یہاں تین خاندانوں کی حکمرانی کو ختم کرنے کا انتخاب ہے۔ کانگریس، این سی جموں و کشمیر میں دوبارہ دہشت گردی لانا چاہتے ہیں لیکن ہم دہشت گردی کو پاتال کی گہرائیوں تک دفن کرنے کے بعد ہی مریں گے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو واپس لانے کی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے۔ اب مرکز میں وزیر اعظم مودی کی حکومت ہے۔ شاہ نے کہا کہ ہمارے صدر شیاما پرساد مکھرجی نے کہا تھا کہ ایک ملک میں دو قانون، دو نشان اور دو سر نہیں چلے گا اور اس کے لیے انہوں نے اپنی جان قربان کردی۔ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم مودی نے یہاں آرٹیکل 370 کو ختم کردیا۔ شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر 40 سال تک دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا۔ 40 ہزار لوگ مارے گئے، 3000 دن کرفیو رہا۔ ہر روز پاکستان سے دہشت گرد بم اورگولیاں برساتے تھے۔ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کردیا ہے۔