پنجی : گوااسمبل انتخابات کے کانگریس انچارج پی چدمبرم نے کہا کہ ایک پارٹی بدلنے والے کو تین کانگریس کی طرف سے ٹکٹ دیا جانا شرمناک باب ہے اور کارکنوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے ۔مسٹر چدمبرم نے یہاں سے 70کلومیٹر دورکاناکونا میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ معلوم ہونے پر حیران رہ گیا کہ ایک پارٹی بدلنے والے کو تین بار کانگریس نے ٹکٹ دیا تھا اور یہ کانگریس کی تاریخ کا شرمناک باب ہے ۔ میں آپ کو یقین دلانے آیا ہوں کہ اس طرح کے واقعات مستقل میں نہیں دہرائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اپنی کھوئی ہوئی ساکھ اور احترام کو حاصل کرنے کا ہے اور آئندہ انتخابات میں صرف ان ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا جن کے نام بلاک کمیٹیوں کی طرف سے تجویز کئے جائیں گے ۔مسٹر چدمبرم نے کہاکہ ہم صرف انہیں لوگوں میں سے امیدواروں کا انتخاب کریں گے جن کا نام آپ بھیجیں گے ۔