غزہ: فلسطین کے محصور علاقہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بزدلی پر مبنی ایک شرمناک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کی بزدلی ظاہر ہوگئی۔ غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے جانبازوں کے خلاف اسرائیلی فوجی چھاپا مار کارروائی کر رہے تھے۔ ہزاروں فلسطینیوں کو نہایت بیدردی سے قتل کرنے والے اسرائیلی فوجی محض ایک چوہا اوپر سے گرنے پر ایسے سر پٹ بھاگے کہ نئی شرمناک داستان رقم ہو گئی۔صہیونی فوجی غزہ میں ایک عمارت میں جیسے ہی داخل ہوئے، اوپر جانے والی سیڑھیوں پر پہنچ کر وہ ابھی اوپر جانے کے لیے قدم اٹھا ہی رہے تھے کہ اچانک چھت سے ایک چوہا نیچے آگرا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا گرتے ہی سب فوجیوں کے اوسان اس طرح خطا ہوگئے، جیسے حماس کے سپاہیوں نے کوئی دستی بم پھینک دیا ہو، صرف یہی نہیں، آؤ دیکھا نہ تاؤ، اسرائیلی فوجی ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے۔