ایک ڈاکومنٹری کے خلاف میہول چوکسی کی عرضی پر سماعت ملتوی

   

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے منگل کو اس پٹیشن پر سماعت 13 اکٹوبر تک ملتوی کردی جو بزنس مین اور ہیروں کے تاجر میہول چوکسی نے دائر کی ہے۔ میہول پی این بی اسکام کا ملزم ہے۔ میہول نے

“Bad Boy Billionaires”

کے زیرعنوان نیٹ فلیکس کی ڈاکومنٹری کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔ میہول کے وکیل وجئے اگروال نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی نیٹ فلیکس کو اجازت حاصل ہے؟