ایک کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں عورتوں کےلیے الگ گلابی بسیں لائی جائے گی:مرکزی وزیر نتن گڈکری

,

   

نئی دہلی: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو ایک کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں خواتین کے لئے گلابی بسیں لانے کی ہدایت دی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی حفاظت سے متعلق لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ ان بسوں میں ڈرائیور ، کنڈکٹر اور مسافر سبھی خواتین ہوں گی۔

وزیر نے کہا کہ کمپنیوں کو پہلے ہی ہدایت دی جا چکی ہے کہ نئی بسوں میں ہنگامی حالات کے بٹن اور سی سی ٹی وی کیمرے ضرور موجود ہوں گے۔

دہلی پر اسی طرح کے سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ تمام نئی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں ایمرجنسی کے بٹن اور سی سی ٹی وی کیمرے لگاۓ جائیں گے

گڈکری نے کہا کہ ان کی وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ بجلی کے دو اور تین پہیوں کو اجازت نامے سے استثنیٰ دیا جائے۔

دو اور تین پہیوں کا استعمال خ خواتین مسافروں کو سفر کرنے اور روزگار پیدا کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔