ایک کروڑ کی منشیات ضبط،خاتون سمیت 3 گرفتار

   

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سرساوا پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو مڈھ بھیڑ میں ایک خاتون سمیت تین منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا ایک کروڑ روپئے مالیت کی اسمیک ضبط کی گئی ہے ۔اے ایس پی آکاش تومر نے آج یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کسرساوا پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے آج مڈھ بھیڑ کے دوران ایک خاتون سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے ایک کروڑ قیمت کی 566 گرام اسمیک برآمد کی گئی ہے ۔ دو موبائل فون، ٹاٹا جیسٹ کار اور غیر قانونی آلات اور زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔اے ایس پی نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں میں آصف انصاری ولد جمیل انصاری تھانہ علی گنج بریلی، فیروز احمد ولدعبد الغنی باشندہ گاؤں سید پور تھانہ عزت نگر بریلی اور ناظمہ بیوی آصف عرف ببلو باشندہ گاؤں کھاینم تھانہ علی گنج ضلع بریلی شامل ہیں۔