ایک کروڑ 30 لاکھ پاونڈ کی تقسیم

   

بینک کی غلطی، 75 ہزار کھاتہ داروں میں
لندن ۔ برطانیہ کے ایک بینک نے غلطی نے اپنے 75 ہزار کھاتہ داروں میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاونڈ بانٹ دیئے.برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو برطانوی بینک سینٹینڈر نے ملک بھر کے 75 ہزار اکاونٹس ہولڈر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ برطانوی پاونڈز ڈال دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس اور سال نو کی چھٹیوں سے قبل 2 ہزار کمپنیوں نے اپنے ملازمین اور دیگر افراد کو بینکاری نظام کے تحت ادائیگیاں کیں لیکن بینک کی جانب سے یہ ادائیگیاں 2 مرتبہ ہوگئیں۔بینک نے بھی باضابطہ طور پر اپنی اس بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عذر پیش کیا ہے کہ ایک تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے 2000 کاروباری اکاونٹس سے دو مرتبہ ادائیگیاں کی گئیں۔ رقم کی واپسی کے لیے بینک کے لیے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ پیسوں کی زیادہ تر منتقلی دیگر بینکوں کے اکاونٹس میں کی گئی ہے۔ بینکاری نظام سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ منتقل کئے گئے پیسوں کی واپسی بہت مشکل ہے کیونکہ کئی لوگوں نے چھٹیوں میں یہ رقوم اپنی سمجھ کر خرچ بھی کر لی ہوں گی۔