حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گدھی کے دودھ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ 200 روپئے کپ دودھ فروخت ہورہا ہے ۔ موجودہ سائنسی ترقی یافتہ دور میں آج بھی لوگ یہ تصور کررہے ہیں کہ گدھی کا دودھ صحت کے لیے مفید ثابت ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں زبرست اضافہ ہوگیا ہے ۔ جب کہ سب کو یہ معلوم ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے پھر بھی لوگ اس کو خرید کر پی رہے ہیں ۔ منچریال کے چند نوجوان گدھیوں کو لے کر ہر سال ریجنسی علاقے ضلع بھدرا دری کے ٹاون اور دیہی علاقوں کے علاوہ پالوانچہ ٹاون اور منڈل کے مختلف گاوں گاوں گھوم کر گدھی کا دودھ فروخت کررہے ہیں ۔ گھروں کے قریب پہونچ کر دودھ دے رہے ہیں ۔ بچوں کے لیے آدھا کپ 150 روپئے اور بڑوں کے لیے فل کپ 200 روپئے میں فروخت کررہے ہیں ۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ 1000 تا 2000 روپئے کی آمدنی ہورہی ہے ۔ گدھے کا دودھ پینے سے سردی ، کھانسی ، دمہ اور دوسری بیماریاں ختم ہوجانے کا عوام میں احساس پایا جاتا ہے ۔۔ ن