اورنگ آباد : مہاراشٹرا میں ضلع ہنگولی کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں دودھ فروخت نہیں ہوتا بلکہ محتاجوں کو مفت میں دیا جاتا ہے۔ یہ گاؤں والے خود کو لارڈ کرشنا کی نسل سے منسوب کرتے ہیں۔ ریاست میں کسانوں اور قائدین نے حال میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا لیکن یلے گاؤں گوالی کے لوگوں نے وافر دودھ کے باوجود کبھی اسے بیچا نہیں۔