ایک گھنٹہ دکنی لہجہ میں بات کریں 500 روپے کمائیے

   

Ferty9 Clinic

دکنی بولی کے ایپ کی تیاری، روزنامہ سیاست اور ShaiP کے درمیان معاہدہ
حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) AhaiP آرٹیفشل انٹلی جنس کے ذریعہ ایک ایپ تیار کررہا ہے تاکہ لوگوں تک ہندوستان کے کونے کونے میں بولی جانی والی زبانوں بولیوں اور لب و لہجہ کے بارے میں معلومات پہنچائی جائیں۔ انہیں اپنے ملک کے مٹھاس بھرے لہجوں سے واقف کروایا جائے۔ جہاں تک زبانوں بولیوں اور لب و لہجہ کی مٹھاس کا سوال ہے اردو کا جواب نہیں اور اردو کی جب بات آتی ہے تو حیدرآباد کو فی الوقت اردو کا مرکز کہا جاتا ہے اور یہاں کی جو دکنی بولی ہے وہ ہر مذہب کے ماننے والوں پر زبان کے بولنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہے۔ چنانچہ اپنے منفرد پراجکٹ کے تحت دکنی بولی کو محفوظ کرنے کے لئے Shaip نے روزنامہ سیاست کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور اس معاملہ میں نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ایم ایل سی نے Shaip کو اپنے ممکنہ تعاون کا تیقن دلایا ہے۔ اس پراجکٹ کے تحت 400 طلباء و طالبات اور مرد و خواتین (عمر کی کوئی قید نہیں) کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ انھیں ایک لفظ دیا جائے گا اس پر حیدرآبادی؍ دکنی لہجہ میں 10 سکنڈ بات ریکارڈ کرنی ہوگی (آڈیو ریکارڈنگ اس میں ریکارڈنگ کا جو ٹول رہے گا وہ Shaip کمپنی کا ہی رہے گا) اس طرح انہیں ایک گھنٹہ تک مختلف الفاظ پر بات کرنی ہوگی۔ انہیں 500 روپے معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ اس ضمن میں ہم نے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا ہے آپ فون نمبر 9704159542 پر اپنا نام بھی درج کرواسکتے ہیں۔ مسٹر آشیش بھلارے ڈائرکٹر Shaip نے بتایا کہ یہ پراجکٹ دو ہفتے چلنے واا ہے۔ انہوں نے روزنامہ سیاست کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں اردو ہے وہاں وہاں روزنامہ سیاست ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں جناب عامر علی خاں ایم ایل سی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔