نئی دہلی۔ ہندوستانی سابق آل راؤنڈر اور سکسر کنگ کے نام سے معروف یوراج سنگھ نے راجستھان رائلز کے بیٹسمین راہول تیوتیا کے چھ گیندوں میں پانچ چھکے مارنے پر کہا ہے کہ ایک گیند چھوڑ دینے کا شکریہ تیوتیا ۔تیوتیا نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف شیلڈن کوٹریل کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے ۔ انہوں نے 18 ویں اوورکی پہلی چارگیندوں پر چھکے مارے لیکن پانچویں گیند ضائع کردی ۔ تاہم انہوں نے چھٹی گیند پر ایک اور چھکا لگایا اورکوٹریل کے ایک اوور میں30 رنز بنائے ۔ میچ میں اوور بڑے اسکور کے ساتھ فیصلہ کن ثابت ہوا اور راجستھان نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔