ریاض: سعودی لڑکی میعاد الجساس نے ایک ہاتھ سے محرومی کے باوجود ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میعاد الجساس نے کہا کہ’ چھ ماہ قبل ٹیبل ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ میرا مقصد اپنے اندر ابھرنے والی مایوسی کا مقابلہ کرنا تھا۔ گھر والوں اور دوستوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی‘۔ میعاد الجساس نے بتایا’ شروعات ایتھلیٹکس کے طور پر کی تھی مگر اتفاقیہ طور پر مجھے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا موقع ملا اور اس کھیل میں دلچسپی بڑھتی گئی‘۔ سعودی ٹیبل ٹینس پلیئر نے بتایا ’ پہلی مرتبہ ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں شرکت کی۔ چاندی کا تمغہ ملنے پر غیرمعمولی خوشی ہوئی۔ اس خوشی نے میرے دل میں موجود خوف کو ختم کردیا اور مجھے آگے بڑھنے کی تحریک دی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا ’ پہلی مرتبہ میں پیرالمپک مقابلوں میں شرکت اور کامیابی پر خوشی کے آنسو بھلا نہیں سکتی‘۔