٭ فلم اداکار و سیاست داں پرکاش راج نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ ہزار خاندان کی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم ایک خاندان کی مدد کریں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر انہوں نے سماج میں ایک ہزار خاندانوں تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا کرنے میں میرا تعاون کیجئے اور مجھے دولت مند بنایئے۔ پرکاش راج نے بتایا کہ انہوں نے فلم ایمپلائیز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کیلئے چاول کے تھیلے روانہ کئے ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے فلم ورکرس اور ٹیکنیشنس کے لئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں۔