ایک ہزار ’’کھیلو انڈیا سنٹر ‘‘ بنائیں گے :مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں جدید تربیت فراہم کرنے کے لئے ملک میں کھیلو انڈیا سنٹرز کی تعداد 1000 تک بڑھا دی جائے گی۔ ٹوکیو 2020پیرا لمپک کھیلوں کے لئے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کے ساتھ بات چیت کے دوران مودی نے کہا کہ بہت سارے نوجوان ہیں جو تمغے لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔