دو یا تین دن میں گروپ IV جائیدادوںکا اعلامیہ بھی جاری ہوگا : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتہ میں 28 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے عمل کا آغاز ہوگا ۔ سنگاریڈی میں انہوں نے نئے پنشن پانے والے افراد میں اسمارٹ کارڈس تقسیم کیا ۔ اس موقع پر خطاب میں ہریش راؤ نے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ غریب عوام کو مفت اسکیمات پر مرکز کو اعتراض ہے مگر کارپوریٹ اداروں کے ہزاروں کروڑہا روپئے کو معاف کردیا گیا ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپئے کو عبور کرچکی جس کو خریدنا غریب لوگوں کیلئے مشکل ہوگیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو ماہانہ 2016 روپئے آسرا پنشن دیا جارہا ہے ۔ ایسا وظیفہ فراہم کرنے والی تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے ۔ آسرا پنشن پر تلنگانہ حکومت 12 ہزار کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ جبکہ کرناٹک میں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت صرف 600 روپئے پنشن ادا کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت بلا مذہب و ملت تمام اہل افراد میں آسرا پنشن تقسیم کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیمات کو متعارف کرایا ہے جس کی ملک بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ اراضی رکھنے والے غریب عوام کو مکانات کی تعمیر کے لیے تین لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کی اسکیم کا حکومت دسہرہ تہوار سے آغاز کرے گی ۔ دو تین دن میں گروپ IV کے نوٹیفیکشن جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ ن