حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے چیرمین جی چکرا پانی نے کہا کہ 3000 زیر التواء پوسٹس کو آئندہ ایک ہفتہ کے اندر پر کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروپ ون پوسٹس کے لیے اعلامیہ عنقریب جاری کیا جائے گا ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن نے گذشتہ چار سال کے دوران 18 ہزار سے زائد پوسٹس کو پر کیا ہے جن میں دس ہزار پوسٹس گذشتہ ایک سال کے دوران پر کئے گئے ۔ 38,000 پوسٹس کو پر کرنے کے لیے تحریری امتحانات منعقد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد پوسٹس کو پر کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ کمیشن کا اسٹاف اچھا کام کررہا ہے ۔۔