ایک ہیکر مصر میں قرآن ریڈیو کا مواد چرا کر فروخت کرنے لگا

   

قاہرہ: ہیکر نے مصری ’’القرآن ریڈیو‘‘ پر بھی سائبر اٹیک کردیا۔ ہیکر نے ریڈیو کا مواد چوری کرکے مصر کے اندر اور باہر عرب اور اسلامی دنیا کو فروخت کرنا شروع کردیا۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مصری ہیکر نے ریڈیو کا مواد چوری کیا اور اسے فیس کے عوض فروخت کیا۔ سکیورٹی پراسیکیوشن اور قانون کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے ڈیجیٹل مواد چھپانے کیلئے جدید ترین طریقے استعمال کیے۔سپیشلائزڈ پولیس سیکٹر میں جنرل ڈپارٹمنٹ آف ورکس انوسٹی گیشن اور انٹیلک چوئل پراپرٹی رائٹس پروٹیکشن کی معلومات و تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہیکہ کفر الشیخ گورنریٹ کے رہائشی ایک شخص نے ایک پائریٹڈ الیکٹرانک ایپلی کیشن بنائی۔
ڈیزائن کرکے اور انتظام کرکے وہ اس ایپ پر ایسا مواد نشر کرتا ہے جو مصری ’’ القرآن ریڈیو‘‘ کا ہے۔یہ مواد ریڈیو اور ٹیلی ویڑن یونین سے ملحق مصر میں اور مصر کے باہر دنیا کے صارفین کو پیش کیا گیا۔ہیکر نے جدید ترین ڈیجیٹل طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو چلانے کا انتظام کیا۔ ایپ کو چلانے کے لیے اپنی رہائش گاہ کو وہ ہیڈ کوارٹرز کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ ہیکر نے حفاظتی استغاثہ سے بچنے کے لیے مواد چھپانے کے جدید طریقے استعمال کیے۔پبلک سکیورٹی سیکٹر اور کفر الشیخ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مل کر طریقہ کار وضع کیا اور مذکورہ بالا الیکٹرانک ایپلی کیشن کے انتظام کے لیے استعمال ہونے والی جائیداد پر چھاپہ مارا اور سسٹم کو کو ضبط کرلیا۔ہیکر کی کی موجودگی میں تلاشی لی گئی۔ ایک موبائل فون جس میں الیکٹرانک ایپلی کیشن کے انتظام کے ٹریس اور شواہد موجود تھے اور ایک میموری فلیش ڈرائیو جس میں الیکٹرانک ایپلی کیشن کا سافٹ ویئر سورس تھا بر آمد ہوئے۔ ملزم نے اعتراف کرلیا کہ وہ الیکٹرانک ایپلی کیشن کا مالک اور منیجر ہے۔