ایک ہی خاندان کی کمسن بچیوں کا جنسی استحصال کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنگین واقعہ شہر میں منظرعام پر آیا۔ سعیدآباد پولیس نے شکایت کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس پر مبینہ طور پر تین بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام پایا جاتا ہے۔ متاثرہ لڑکیاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور افسوسناک بات یہ ہیکہ ان تینوں لڑکیوں کی عمر 10 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ اس بدغماش نے دو ہفتوں کے درمیان ایک ہی گھر کی تین کمسن بچیوں کی زندگیاں تباہ کیں۔ شکایت کے بعد بچیوں کو ذہنی دباؤ اور خوف سے باہر نکالنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ بچیاں دسہرہ تہوار کے موقع پر چھٹیوں میں اپنے مکان آئی تھیں جو ہاسٹل میں رہتی ہیں۔ ع