ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی کی تحقیقات

   

نظام آباد و نرمل کے بعض فینانسروںسے وجئے واڑہ پولیس کی خصوصی ٹیم کی پوچھ تاچھ

نظام آباد :نظام آباد کے تاجرفینانسروں کے ہراساں سے تنگ آکر سیلفی ویڈیو کے ذریعہ خودکشی سے قبل ویڈیو وائرل کرتے ہوئے وجئے واڑہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد خودکشی کی تھی جس پر وجئے واڑہ سے پولیس کی ایک خصوصی چار رکنی ٹیم نظام آباد کے علاوہ نرمل پہنچ کر تفصیلات حاصل کررہی ہے نرمل میں چند فینانسروں کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کیا تھا نظام آباد سے تعلق رکھنے والے فینانسروں کے بارے میں تحقیقات کرنا شروع کی تھی خودکشی سے قبل سریش اور ان کے فرزندان نے ویڈیو بناتے ہوئے فینانسروں کے ناموں کا انکشاف کیا تھا اور قرضوں کے بوجھ سے اور ہراسانی کو برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرنے والے سریش کے اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں سے بھی وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والی پولیس کی ٹیم نے پڑوسیوں سے دریافت کیا اور سریش کے بڑے فرزند اکھیل پٹرول پمپ لیس پر چلانے کا انکشاف کیا تھا جس پر پولیس ملازمین نے پٹرول پمپ پہنچ کر پٹرول پمپ کے مالک سے بھی دریافت کرنے پر مالک نے بتایا کہ لیز پر نہیں بلکہ منیجر کی حیثیت سے کام کیا تھا اور یہاں پر قرض حاصل کیا تھا ۔ کار فروخت کرنے کے بعد روپئے ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا پولیس کی ٹیم نے سریش کے میڈیکل شاپ پہنچ کر تفصیلات حاصل کی وجئے واڑہ پولیس نظام آباد پہنچ کر نظام آباد کی پولیس کا تعاون حاصل کرتے ہوئے تحقیقی کاروائی کو انجام دے رہی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سریش کے خاندان کے بارے میں تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔