ایک ہی دن میں ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

   

نئی دہلی : عالمی وباء کووڈ۔ 19 کے ملک میں بڑھتے ہوئے قہر کو روکنے کے لئے اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ مہم کے دوران 23 ستمبر کو ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی اور جانچوں کی کل تعداد پونے ساتھ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 56 ہزار 569 نمونوں کی جانچ کی گئی اور کل تعداد 6 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 31 ہوگئی ہے ۔ 22 ستمبر کو نو لاکھ 53 ہزار 683 نمونوں کی جانچ کی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روزملک میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، تمل ناڈو، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے ساتھ ورچوول میٹنگ میں 30 ستمبر کو ان لاک 4 کے ختم ہونے کے بعد اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا سے متعلق بنیادی سہولیات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔