ایگزٹ پولس کے ٹیلی کاسٹ کی جملہ مراحل پولنگ کے بعد اجازت ویب سائٹس کیلئے بھی اڈوائزری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ ایگزٹ پولس کا ٹیلی کاسٹ 19 مئی کی شام میں ہی کیا جاسکتا ہے جب لوک سبھا الیکشن کا آخری مرحلہ پورا ہوجائے گا۔ ای سی نے میڈیا کیلئے جاری کردہ اڈوائزری میں کہا کہ پہلی مرتبہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ٹی وی، ریڈیو چیانلس، کیبل نٹ ورکس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو یقینی بنانا چاہئے کہ آخری مرحلہ کی رائے دہی تک انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی تشہیر اور ایگزٹ پولس نشر نہ ہونے پائیں۔ عام انتخابات 7 مرحلوں میں 11 اپریل کو شروع ہوکر 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔