ریاست میں لگاتار تیسری بار ہماری حکومت تشکیل پائے گی ، پارٹی کیڈر کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں
حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ایگزٹ پولس نتائج کو بکواس قرار دے کر مسترد کردیا۔ 70 سے زائد حلقوں پر کامیابی حاصل کرکے ہیٹ ٹرک حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا۔ ایگزٹ پولیس سے مایوس نہ ہونے کا کیڈر کو مشورہ دیا۔ ایگزٹ پولس کے بعد تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ایگزٹ پولیس حقائق سے کوسوں دور ہیں۔ اس طرح ایگزٹ پولس ماضی میں بھی دیکھے گئے ہیں۔ ایگزٹ پولس کو غلط ثابت کرنا ہمارے لئے نئی بات نہیں ہے۔ 3 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہے جس میں بی آر ایس 70 سے زیادہ حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی کیڈر ایگزٹ پولیس نتائج دیکھ کر تشویش میں مبتلا نہ ہو، چند ٹیلی ویژن چیانلس سروے کئے بغیر صرف 200 لوگوں کی رائے حاصل کرنے کا اعلان کرکے اس پر کانگریس کی لہر چلنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ماضی میں پانچ میڈیا اداروں نے سروے کیا تھا جس میں ایک ہی صحیح ثابت ہوا تھا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عوام ابھی پولنگ کی قطاروں میں کھڑے ہوکر حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں تبھی ایگزٹ پولس کی اجرائی مضحکہ خیز ہے۔ کس منطق کے تحت ایگزٹ پولس نتائج جاری ہوئے سمجھ سے باہر ہے اور تعجب بھی ہو رہا ہے۔ جو میڈیا ہاوزس ایگزٹ پولس جاری کررہے ہیں اگر وہ 3 ڈسمبر کو غلط ثابت ہوتے ہیں تو کیا عوام سے معذرت خواہی کرینگے۔ بی آر ایس کیڈر اور عوام کو تجسس کی ضرورت نہیں ہے۔ بی آر ایس تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے۔ بی آر ایس کارکنوں نے 90 دن محنت کی ہے۔ پارٹی کیلئے کام کرنے والے قائدین و کارکنوں سے کے ٹی آر نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم توقع کررہے تھے کہ بی آر ایس 88 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ مگر چند وجوہات کے باعث اکثریت میں تھوڑی کمی ہوئی ہے۔ 70 سے زائد اسمبلی حلقوں پر پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ کے سی آر تیسری مرتبہ چیف منسٹر کا حلف لیں گے کتنے فیصد رائے دہی ہوئی جمعہ کی صبح تک صحیح پکچر منظر عام پر آئے گا۔ 2018 میں ٹی آر ایس موجودہ بی آر ایس 88 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کسی نے پیش قیاسی نہیں کی تھی۔ ن