نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) تجارت و صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ای۔ کامرس کمپنیوں اور ٹیک صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر صلاح و مشورہ کیا۔ تمام شعبوں سے ای۔ کامرس اور تکنیکی کمپنیاں، جنہوں نے ہندوستان میں کاروبار شروع کر رکھے ہیں اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے وزیر تجارت و صنعت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے سیکریٹری اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر کے ساتھ اس ملاقاتی اجلاس میں شرکت کی۔
